علی گڑھ20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈرامہ کلب کے زیرِ اہتمام آزادی کی70ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جارہے پروگراموں کے تحت بابِ سید، پرانی چنگی اور ویمنس کالج پر نکڑ ناٹک’’آزادی70‘‘ اسٹیج کیاگیا جس میں ڈرامہ کلب کے طلبأ نے لوگوں کوآزادی کا صحیح مفہوم بتایا۔ڈرامہ کلب کے طلبأ نے تقسیم کے وقت ہوئے قتلِ عام پرسعادت حسن منٹو کی تصنیف کردہ کہانی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ڈرامہ کلب کے شاکر علی نے ویمنس کالج میں پیش کیا۔ اس میں تقسیم کے بعد لاہور کے ایک پاگل خانہ میں ایک پاگل کی اپنی مادرِ وطن سے محبت دکھائی گئی ہے۔ ان ناٹکوں میں رشی کمار، نتن، شیراز،عاقب،ششانک، فرقان وغیرہ شامل ہوئے۔ نکڑ ناٹک ڈرامہ کلب کے آشیش کمار نے لکھا۔